Who's stupid __ ??
It is said that a very large seth hired such a person. Who was fat brain When the rich man came home from work, he would ask the fool the opposite question to relieve fatigue and tension. And that poor thing would answer according to his little intellect. On hearing this, Seth would laugh and repeat, so that his tiredness of the whole day would go away ...
One day an idea came to this rich man's mind why this fool should not be tested ...
So he gave a white stick to this fool and said ...
You will give this stick to the person who finds you more foolish than yourself.
Time passed The rich man became very ill.
One day he called his foolish servant.
You forgive me Giving you a little money. I played with your emotions for a while to get pleasure.
There were tears in the servant's eyes ... He said, "Master, why are you saying such things today?"
This rich man replied ... I am going too far.
Is the servant going on a plane or in a car?
Seth You can't go there by plane or car. The land of Alamut will come and take me away.
servent... Well then you must have bought cars for there?
Seth no...
Servants ... There will be servants for good service. And he must have bought a big bungalow to live in. Have you packed your things ...?
Seth No, I don't have a bungalow or a servant there. And you have to go there empty handed.
The servant was surprised ... When will you be back?
Seth Whoever goes there once does not come back. Always there
That stupid servant stood there for a while thinking. Then suddenly he ran back to his room. When he returned, he had the same white stick in his hand. He handed the white stick to his master ...
Seth was surprised to see this. And when he asked the reason, the servant said ...
Owner, a long time ago you gave me this stick and told me to give it to the one who finds you more stupid than you.
Master, I think you are the most stupid person in the world. He worked hard day and night to build a magnificent bungalow where he had to stay for some time. Keep servants for service. Collect vehicles. I didn't earn anything for where I was supposed to live forever. I can no longer live with a man more foolish than I am. That he left after doing that ...
This is a message for all of us. Living in this temporary world, haven't we all started accumulating unjust wealth and possessions of the world? Or something for your eternal home ...?
Will think once for sure
There is no hope of death. Take advantage of the few moments left. Spend some of your most busy time preparing for the Hereafter. This will be your real income. The wealth of the world will remain in the world ...
There is no place to live.
This is a lesson to be learned, not a spectacle.
بیوقوف کون __؟؟
کہتے ہیں کہ ایک بہت بڑے سیٹھ نے ایک ایسے شخص کو نوکر رکھا۔ جو دماغ کا موٹا تھا۔ جب امیر شخص کام کاج سے فارغ ہوکر گھر آتا تو تھکاوٹ اور ٹینشن دور کرنے کے لیے اس بیوقوف سے الٹے سیدھے سوال کرتا۔ اور وہ بیچارہ اپنی تھوڑی سی عقل کے مطابق جواب دیتا۔ جسے سن کر وہ سیٹھ ہنس ہنس کر دہرا ہوجاتا یوں اسکی سارے دن کی تھکاوٹ دور ہو جاتی۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن اس امیر آدمی کے ذہن میں خیال آیا کیوں نہ اس بیوقوف کا امتحان لیا جاۓ۔۔۔
تو اس نے ایک سفید چھڑی اس بیوقوف کو دیتے ہوۓ کہا۔۔۔۔
یہ چھڑی تم اس شخص کو دوگے جو تمہیں اپنے سے بھی زیادہ بیوقوف ملے۔
وقت گزرتا گیا۔ وہ امیر شخص شدید بیمار ہوگیا۔
ایک دن اس نے اپنے بیوقوف نوکر کو بلا کر کہا۔
تم مجھے معاف کردو۔ تمہیں تھوڑے سے پیسو کا لالچ دے کر۔ کچھ دیر کی خوشی حاصل کرنے کے لیے میں تمہارے جذبات سے کھیلتا رہا۔
نوکر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔۔۔ کہنے لگا۔۔۔۔مالک آپ آج ایسی باتیں کیوں کر رہے ہو؟
اس امیر شخص نے جواب دیا۔۔۔۔۔میں بہت دور جارہا ہوں۔
نوکر جہاز پر جارہے ہو یا گاڑی میں؟
سیٹھ۔۔ آبدیدہ ہوکر وہاں نہ تو جہاز سے جایا جاتا ہے اور نہ ہی گاڑی سے۔ بس ملک الموت آۓ گا اورمجھے لے جاۓ گا۔
نوکر۔۔۔ اچھا پھر آپ نے وہاں کے لیے گاڑیاں تو خریدی ہوں گی؟۔۔
سیٹھ۔۔۔ نہیں۔۔۔
نوکر۔۔۔اچھا خدمت کے لیے نوکر چاکر تو ہونگے نا۔ اور رہنے کے لیے بہت بڑا بنگلہ بھی خریدا ہوگا۔ کیا اپنے سامان پیک کروالیا۔۔۔؟
سیٹھ۔۔۔ نہیں وہاں کے لیے میرے پاس نہ تو بنگلہ ہے نہ ہی نوکر چاکر۔۔۔ اور وہاں خالی ہاتھ جانا پڑتا ہے۔
نوکر حیران ہوتے ہوۓ۔۔۔ پھر آپ واپس کب آٶ گے؟
سیٹھ۔۔ جو ایک مرتبہ وہاں چلا جاۓ واپس نہیں آتا۔ ہمیشہ وہیں رہتا ہے۔۔۔
وہ بیوقوف نوکر تھوڑی دیر کے لیے تو وہیں کھڑا کچھ سوچتا رہا۔ پھر اچانک واپس اپنے کمرے کی طرف بھاگا۔ جب واپس آیا تو اسکے ہاتھ میں وہی سفید چھڑی تھی۔۔ اس نے وہ سفید چھڑی اپنے مالک کو تھما دی۔۔۔
سیٹھ یہ دیکھ کر حیران ہوگیا۔ اور وجہ پوچھی تو نوکر کہنے لگا۔۔۔
مالک کافی عرصہ پہلے آپ نے یہ چھڑی مجھے دی تھی اور کہا تھا یہ اس کو دینا جو تمہیں اپنے سے زیادہ بیوقوف ملے۔۔۔
مالک مجھے اس دنیا میں سب سے زیادہ بیوقوف آپ لگے ہو۔ جہاں کچھ عرصہ رہنا تھا وہاں دن رات محنت کرکے عالیشان بنگلہ بنوایا۔ خدمت کے لیے نوکر چاکر رکھے۔ گاڑیاں اکٹھی کیں۔ جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا تھا وہاں کے لیے کچھ بھی نہیں کمایا۔۔ اب میں اپنے سے زیادہ بیوقوف انسان کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا۔ یہ کہ کر وہ وہاں سے چلا گیا۔۔۔۔۔۔
یہ ایک پیغام ہے ہم سب کے لیے۔۔اس عارضی دنیا میں رہ کر کیا ہم سبھی دنیا کا بےجا مال و متاع اکٹھا کرنے میں تو نہیں لگ گئے۔ یا اپنے ہمیشہ والے گھر کے لیے بھی کچھ اکٹھا کیا ہے ۔۔۔۔۔۔؟
ایک مرتبہ سوچیے گا ضرور۔۔۔
موت کا کوٸی بھروسہ نہیں کب آ جاۓ۔ جو چند لمحے باقی ہیں انہیں غنیمت جانیے۔ اپنے انتہاٸی مصروف وقت میں سے کچھ وقت اپنی آخرت کی تیاری میں بھی صرف کریں۔ یہی اپکی اصل کماٸی ہوگی۔ دنیا کا مال تو دنیا میں ہی رہ جاۓ گا۔۔۔
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے۔
یہ عبرت کی جا ٕٕ ہے تماشہ نہیں ہے۔
No comments: