Oppressor or oppressed
Frightened by the lizard, she also bumps into beasts for her children. If parents leave siblings for children, then sometimes the headlines like "mother of five children leave children and run away with their acquaintances" seem to adorn the headlines, husbands holding certificates of purity, fidelity and love such as marriage. If she looks at the small movements of the people with a look of suspicion, then sometimes she falls prey to the deception of an unseen stranger's film and fake loyalties on the number one, under which Allah has placed Paradise, she will decorate the curls on the same feet. Yes, the brother who claims not to drink even water from his sister's house, even when he consumes part of his crores of property, he still looks down on them ...!
What is a woman after all? A Gorkha trader? The one who takes her husband out of heaven but pleads for a high position for her children in heaven. What is a woman, is she a tyrant or is she oppressed ?? So generous that it becomes a field for the companion. In a few moments of becoming an infinite ocean of love, she becomes a spectator of heaven. Examine her deeds all day long and she is so innocent that she keeps thinking of her lover's number in her husband's mobile phone as "Mistri Majeed". What is a woman? If the cylinder leaks, the oppressor and if the cylinder burns, the oppressed ..
عورت۔۔۔ظالم یا مظلوم ؟
چھپکلی سے ڈرنے والی اپنے بچوں کے لیے درندوں سے بھی ٹکرا جاتی ہے، اپنی گڈی گڈے کی شادی کرنے والی عمر مگر بھائی کے ہاتھوں ہوئے قتل کی معافی اور باپ کی دی زبان کی لاج کے لیے ستر سالہ بوڑھے کی ڈولی میں بھی بیٹھ جاتی ہے،بچوں کے لیے ماں باپ بہن بھائی تک چھوڑ دیتی ہے تو کبھی ”پانچ بچوں کی ماں بچوں کو چھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار“ جیسی اخباری شہہ سرخیوں کی زینت بنتی نظر آتی ہے،نکاح جیسے پاکیزہ، وفاؤں اور محبتوں کے سرٹیفکیٹ تھامے خاوند کی چھوٹی چھوٹی حرکت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے تو کبھی رانگ نمبر پہ کسی ان دیکھے اجنبی کی فلمی اور بناوٹی وفاؤں کے جھانسے میں آ کر درندگی کا نشانہ بنتی ہے،جِس کے نیچے اللہ نے جنت رکھ دی اسی پاؤں میں گھنگرو سجا لیتی ہے، بہن کے گھر سے پانی تک نہ پینے کے دعوے کرتے بھائی جب اسکی کروڑوں کی جائیداد کا حصہ ہڑپ کرلیں تب بھی انکی نظر اتارتی ہے۔۔۔!
عورت آخر ہے کیا؟ ایک گورکھ دھندہ؟ اپنے خاوند کو جنت سے نکلوانے والی مگر اولاد کے لیے جنت قدموں میں رکھے اعلی مقام کی التجائیں کرتی ہے۔۔۔عورت کیا ہے ظالم ہے یا مظلوم؟؟ سخی اتنی کہ ہمسفر کے لیے کھیتی بن جاتی ہے محبتوں کا لامحدود سمندر بن کے چند لمحوں میں جنت کے نظارے کرادے، کنجوس اتنی کہ خاوند کو چار شادیوں کے دیے شرعی اختیار کے سامنے صف بندی کرلے۔چالاک اتنی کہ خاوند کے لباس کی خوشبو سے اسکے سارے دن کے کارنامے جانچ لے اور معصوم اتنی کہ خاوند کے موبائل میں اسکی معشوق کے نمبر کو ”مستری مجید“ ہی سمجھتی رہے۔۔۔عورت کیا ہے شاید ایک تخیل ہے جو آپکی سوچ کے زاویوں جیسا ہے۔۔ سلنڈر لیک کردے تو ظالم اور سلنڈر کے پھٹنے سے جل جائے تو مظلوم ۔۔۔؟؟
No comments: