Mother
❤
Twenty one years have passed since my marriage, today my wife wanted me to take another woman out for dinner, my wife said she loves me but she also knows that she is another woman Also loves me very much and that woman will be very happy if i spend some time with her, the other woman mentioned by my wife was none other than my own mother, she was widowed 19 years ago but My job and then my three children were such a big responsibility for me that I could hardly find my mother. That night I called my mother and invited her to dinner. She asked me if I was OK. Because before today I had probably never had such a time for them. I told them that I wanted to spend some time with them. There was an opportunity, on FridayAfter leaving the office, I reached to pick them up. I was a little nervous because I was hesitant to meet my mother after so many years. When I arrived, my mother was waiting for me. She smiled when she saw him. She told me that she had told all her friends that today her son was just taking time out for them and taking them to dinner. All his friends were very impressed to hear this. We went to a restaurant. The atmosphere there was very nice and pleasant. After sitting down, I had to read the menu because now my mother could only read the words that were in capital letters. When I looked at my mother, she was looking at me. There was a meaningful smile on her face. She told me that she always read me the menu when I was little. I told her to let me take advantage of this opportunity today. Talk to each otherThey also talked about lives. When we got home, they told me that I would go with you again, but this time I would invite you. I agreed. When I got home, my wife asked me: How was our meeting I said, "Very well, better than I thought." A few days later, my mother suddenly had a heart attack and she passed away. It was so sudden that I didn't get a chance to do anything for her. A few days later. I received an envelope with a copy of the same restaurant receipt as well as a letter stating that I had paid the bill here in advance. I don't know if I will be there or not but still I have submitted for two people, one for you and one for your wife. You can't even imagine how important this night is to me. I love you so much, my dear son. At that time, I realized that time On loveHow important it is to express and especially to give time to your family to which they are entitled 'There is nothing more important in life than family' I advise you to give time to your family because this time will never happen again Can't wait to leave because sometimes there may be time but not what was needed at that time.
ماں
میری شادی کو اکیس سال گزر گئے تھے، آج میری بیوی چاہتی تھی کہ میں کسی اور عورت کو باہر رات کے کھانے کے لئے لیکر جاؤں، میری بیوی نے کہا کہ وہ مجھ سے محبت کرتی ہے لیکن وہ یہ بھی جانتی ہے کہ وہ دوسری عورت بھی مجھ سے بہت محبت کرتی ہے اور وہ عورت بہت خوش ہوگی اگر میں اسکے ساتھ کچھ وقت گزاروں گا،وہ دوسری عورت جس کا ذکر میری بیوی کر رہی تھی وہ اور کوئی نہیں میری اپنی امی تھیں، وہ انیس سال پہلے بیوہ ہوچکی تھیں لیکن میرا کام اور پھر میرے تین بچے میرے لئے بہت بڑی ذمہ داری تھے کہ میں بمشکل ہی اپنی امیسے مل پاتا تھا، اس رات میں نے اپنی امی کو کال کی اور انھیں کھانے کے لئے مدعوکیا، انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں ٹھیک تو ہوں کیونکہ آج سے پہلے میں نے کبھی ان کے لئے شاید ایسے وقت نہ نکالا تھا‘میں نے انھیں بتایا کہ میں ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتا ہوں وہ یہ سن کر بہت خوشی ہوئیں کیونکہ اتنے سال بعد انھیں اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا تھا، جمعے کے دن آفس سے فارغ ہو کرمیں انھیں لینے کیلئے پہنچا، میں کچھ گھبرا رہا تھا کیونکہ کچھ بھی ہو اتنے سال بعد اپنی امی سے ملنے میں بھی مجھے ہچکچاہٹ محسوس ہو رہی تھی‘جب میں پہنچا تو میری امی میرا ہی انتظار کر رہی تھی، وہ مجھے دیکھ کر مسکرانے لگیں، انھوں نے مجھے بتایا کہ انھوں نے اپنے سب دوستوں کو بتایا کہ آج ان کا بیٹا صرف ان کے لئے وقت نکال کر انھیں کھانے پر لے جارہا ہے، یہ سن کر ان کے سب دوست بہت متاثر ہوئے۔ہم ایک ریسٹورنٹ پہنچے وہاں کا ماحول بہت اچھا اور خوشگوار تھا، بیٹھنے کے بعد مجھے مینیو پڑھنا تھا کیونکہ اب امی تو صرف وہی لفظ پڑھ پا رہی تھیں جو بڑے حروف میں تھے، میں نے جب امی کی طرف دیکھا تو وہ مجھے ہی دیکھ رہیں تھیں، ان کے چہرے پر ایک معنی خیز مسکراہٹ تھی، انھوں نے مجھے کہا کہ وہ ہمیشہ مجھے مینیو پڑھ کر سناتی تھیں جب میں چھوٹا تھا، میں نے ان سے کہا کہ آج وہ مجھے اس موقع سے مستفید ہونے دیں‘ کھانے کے دوران ہم نے بہت ساری باتیں کیں، ایک دوسرے کی زندگیوں کے بارے میں بھی بات چیت کی‘ جب ہم گھر پہینچے تو انھوں نے مجھے کہا کہ میں تمہاے ساتھ دوبارہ جاو گی لیکن اس دفعہ میں تمہیں مدعو کروں گی‘میں راضی ہوگیا۔جب میں گھر پہنچا تو میری بیوی نے مجھ سے پوچھا کہ ہماری ملاقات کیسے رہی؟ میں نے کہا بہت اچھی میری سوچ سے بھی زیادہ اچھی‘ کچھ دن بعد اچانک میری امی کو ہارٹ اٹیک آیا اور وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں‘ یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ مجھے ان کے لئےکچھ کرنے کا موقع ہی نہ ملا- کچھ دن بعد مجھے ایک لفافہ موصول ہوا‘ اس میں اسی ریسٹورنٹ کی رسید کی کاپی تھی ساتھ ہی ایک خط بھی تھا جس میں لکھا تھا کہ میں نے ایڈوانس میں یہاں کا بل جمع کروا دیا ہے‘مجھے پتہ نہیں کہ میں وہاں ہونگی یا نہیں لیکن پھر بھی میں نے دو لوگوں کے لئے جمع کروایا ہے ایک تمہارے لئے اور ایک تمہاری بیوی کے لئے تم اندازہ بھی نہیں کرسکتے کہ اس رات کی میرے لئے کتنی اہمیت ہے‘ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں میرے پیارے بیٹے۔اسوقت مجھے اندازہ ہوا کہ وقت پر پیار کا اظہار کرنا کتنا ضروری ہے اور خاص کر اپنی فیملی کو وقت دینا جس کے وہ حقدار ہیں‘ زندگی میں فیملی سے زیادہ ضروری کچھ بھی نہیں ہے‘ میری آپ کیلئے یہی نصیحت ہے کہ اپنی فیملی کو وقت دیں کیونکہ اس وقت کو پھر کبھی کے انتظار میں نہیں چھوڑا جا سکتا کیونکہ پھر کبھی شاید وقت تو ہو پر وہ نہ ہو جسے اس وقت کی ضرورت تھی۔
ماں Mother
Reviewed by Muhammad Faizan
on
October 10, 2020
Rating:
No comments: